دیوار برلن گر سکتی ہے تو کنٹرول لائن کی عارضی حد بندی بھی ختم ہوسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

ناروال: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر دیوار برلن گرسکتی ہے تو کنٹرول لائن کی عارضی حد بندی بھی ختم ہو سکتی ہے۔

کرتارپورراہدرای کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرتارپورکے دروازے سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیئے گئے، دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو جی آیا نوں، آج کے دن کو تاریخی دن کے طور پر دیکھ رہا ہوں، محبت کی راہداریوں کا افتتاح عمران خان کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سوچنا ہوگا امن کوخطرہ کہاں سے ہے،غورکرنا ہوگا برصغیرمیں نفرت کے بیج کون بورہا ہے، کاش آج کا محبت کا پیغام مقبوضہ کشمیرتک بھی پہنچ جائے، محبت ہوتی تو منموہن سنگھ کو کرتارپور آنےمیں 72 سال نہ لگتے۔ انہوں نے کہا کہکشمیری 72 سال سے بھارتی وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، جس طرح ہم نے آج گوردوارہ کھولا، نریندرمودی بھی اسی طرح سرینگرکی جامع مسجد کھولیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا مودی کشمیرسے کرفیو اٹھا کرعمران خان کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں، دیواربرلن گرسکتی ہے توکنٹرول لائن کی عارضی حد بھی ختم ہوسکتی ہے۔

Comments are closed.