حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ خود کرے، قومی احتساب بیورو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ خود کرے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے، وفاقی حکومت کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ فیصلہ خود کرے۔

نیب نے جواب میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے۔

قبل ازیں (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست دی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے معاملہ ایک خط کے ذریعے نیب کے پاس بھیج دیا تھا تاہم اب نیب کے جواب کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر وزارت داخلہ کے پاس آگیا ہے۔

Comments are closed.