موجودہ حکومت کیخلاف بغاوت نہ کرنا منافقت ہوگی، سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ  اس حکومت میں صنعت کار تاجر کنگال اور غریب نڈھال ہے۔ موجودہ نظام میں رہ کر بغاوت نہ کرنا منافقت ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور کا کوئی سننے والا نہیں ہے اس کے لیے سب عدالتیں گونگی بہری ہیں، موجودہ نظام میں رہ کر بغاوت نہ کرنا منافقت ہوگی، ایوانوں میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دیا۔۔انصاف کا نظام بھی ایسا ہے کہ اگر انصاف چاہیے تو آپ کی جیب میں لاکھوں روپے ہونے چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ادارے تو بنتے چلے جارہے ہیں لیکن منافع میں مزدور کا حق نہیں،اس نظام نے کسی کو کچھ دیا نہیں لیکن علماء مساجد و مدارس کو تقسیم کرنے میں کردار ضرور ادا کیا۔

ملک کا نظام ان کے ہاتھ ہے جو نبی پاک کا نام لیتے ہیں لیکن نظام سے ڈرتے ہیں، جماعت اسلامی پاکستان ایوانوں سے چوراہوں تک مزدور کی بات کرتی ہے

Comments are closed.