اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مغربی سرحدوں، ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت ملکی اور علاقائی سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.