اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔
وزیراعظم عمران خان اور حکومتی قانونی ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا اور فیصلے پر حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہوگی۔
Comments are closed.