’’بھارتی فوج کشمیری خواتین کب عصمت دری کو ہتھیارکے طورپراستعمال کر رہی ہے‘‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض افواج عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں’ہیومن رائٹس واچ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس ہتھکنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں صدرمملکت نے بھارتی ٹی وی پروگرام کا ایک کلپ ٹیگ کیا ہے جس میں ایک بھارتی ریٹائرڈ فوجی آفیسر ایس پی سنہا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا رہنما ہے، شرمناک طور پر کشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کررہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میجر جنرل (ر) ایس پی سنہا ٹی وی پر بیٹھ کرکشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے جس سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ سلوک کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جہاں اس قسم کے لوگوں کو وسیع اختیارات دے کر انہیں چھوٹ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے دوران دیگر شرکاء اور خاتون میزبان کے ساتھ اس ریٹائرڈ آرمی آفیسر کا شورشرابا بھی سنا اور دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بلند آواز میں ایسے خوفناک ریمارکس دے رہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ کا عنوان ”کشمیر میں بھارتی مقدس فوج۔ تنازعہ کو اجاگر کرنے کے لئے تشدد کے نئے طریقے‘‘ دیا ہے جس میں بھارتی قابض افواج کو سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی عدالت یا میڈیکل حکام کی جانب سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔

Comments are closed.