عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہیں، مخالفین کو برداشت نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہیں جو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرسکتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب کے برطرف بلدیاتی نمائندگان نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر جمہوری طریقے سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کیا گیا، حیدرآباد اور کراچی میں پی پی مخالف جماعتوں کی بلدیاتی حکومت ہے مگر ہم نے ادارے تحلیل نہیں کئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکمران جماعت بالخصوص وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہیں جو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو زرداری سے صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدرسیدکلب حسن ملاقات کی، ملاقات میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی حکمرانی سےہی ملک کےمسائل حل ہوں، عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدودمیں رہ کرفرائض سرانجام دیں۔

Comments are closed.