معذور، عمررسیدہ افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف

اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت کی جانب ایک انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے معذورافراد کے شناختی کارڈز کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔

نادرا کی جانب سے شروع کی جانے والی اس نئی سروس کو ’موبائل مین پیک سروس‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے ایسے افراد جو نادرا کے دفاتر میں نہیں جا سکتے ان کو شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے نادرا کی ’موبائل مین پیک سروس‘ کی نئی سہولت کے ذریعے اب معذور اور بیمار افراد گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا مین پیک کو بیمار، نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد کے گھر بھجوادے گا۔ مین پیک درخواست کی تمام تر کارروائی گھر جا کر مکمل کرے گا جب کہ ایسے افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

Comments are closed.