آرمی چیف توسیع کیس کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے، وزیراعظم

ممتاز حسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے، اس سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں اور حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں حکومت کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء نے عدلیہ کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

حکومتی و پارٹی ترجمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے۔ پہلے کبھی اس طرح کے سوالات نہیں آئے۔ عدالت کی رہنمائی سے آئندہ کے لیے قانون سازی کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی اداروں کے درمیان تصادم چاہنے والوں اور 15 مہینے سے حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی اداروں کے درمیان تصادم چاہنے والوں اور 15 مہینے سے حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی۔ملک دشمنوں کا غم یہی ہے کہ حکومت نے ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنا پیسہ بچانے کی خاطر ملک کو عدم استحکام بنانے کی کوشش کرنے والوں کو آئندہ بھی مایوسی ہوگی،ملک دشمنوں کا غم یہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم پر پارلیمانی پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ قانونی ٹیم نے عدالت کو مطمئن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عدالتی فیصلہ قانونی ٹیم کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

Comments are closed.