راولپنڈی: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہو گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے ایل او کے رکھ چکری، راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے جن میں ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے۔
Indian Army’s unprovoked firing in Rakhchikri, Rawalakot Sector along LOC. Mortor rounds fired on Pakistani Post. Indian fire effectively responded. During exchange of fire two officers of Pakistan Army got injured.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 1, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ جوابی کارروائی میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بھارتی فوج کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.