گورنرپنجاب پاکستان کے جی ایس پی پلس درجہ کیخلاف بھارتی سازشیں ناکام بنانے کے مشن پر
چوہدری سرور کی چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرویزاقبال لوسرکے ہمراہ یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں
برسلز: گورنر پنجاب چوہدری محمد سروسر یورپی یونین سے پاکستان کے جی ایس پی پلس درجہ کی تجدید کے خلاف بھارتی سازشیں ناکام بنانے کیلئے برسلز پہنچ گئے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا یورپی یونین سے پاکستان کے جی ایس پی پلس درجہ تجدید کیخلاف بھارتی سازشیں ناکام بنانے کا مشن کامیابی سے جاری ہے۔ چوہدری سرور نے یورپی یونین کے چیئرمین برائے امور خارجہ ڈیوڈ میکالسٹر، یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فیبیو ماسیمو اور اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کی دعوت پر گورنر پنجاب چوہدری سرورکا دورہ برسلز کامیابی سے جاری ہے، اس دورے کا مقصد پاکستان کے جی ایس پی پلس درجہ کی تجدید کے خلاف بھارتی کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
اپنے دو روزہ دورہ بیلجیم کے پہلے روز گورنر پنجاب نے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر کے ہمراہ یورپی یونین کے چیئرمین برائے امورخارجہ ڈیوڈ میکالسٹر سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور پاک ای یو دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کے جی ایس پی پلس درجہ کی تجدید کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں گورنرپنجاب چوہدری سرور کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فیبیو ماسیمو اور اراکین پارلیمنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، یورپی یونین کے دیگر پارلیمنٹیریز میں جرمنی کے اسماعیل ارتو، مائیکل گہلر، برطانیہ کے اراکین اینتھیا میکنٹائر، جینا ڈوڈنگ، جان ہاورتھ، بلغاریہ کے الہان کے چک اور یونان کی ایوا خیلی شامل تھی۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا ہے کہ عیار مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ یورپ میں محب وطن پاکستانیوں کے ہوتے ہوئے بھارت کو ہمیشہ شکست ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن نے یورپین پارلیمنٹ کے اعلیٰ عہدیداروں و اراکین کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کے جی ایس پی پلس درجہ کی تجدید کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال اور انہیں پاکستان کی حمایت پر قائل کیا۔ اراکین یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں برسلز پہنچنے پر چوہدری غلام سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، یورپی یونین جنوری 2020 میں پاکستان کےجی ایس پی پلس درجہ کی تجدید کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، چوہدری سرورنے 2013 میں پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گورنر پنجاب کے برسلز میں میزبان چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ عیار مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ یورپ میں محب وطن پاکستانیوں کے ہوتے ہوئے بھارت کو ہمیشہ شکست ہوگی، یورپ میں ہر فورم پر پاکستان کی آواز اور اس کیخلاف سازش کا مقابلہ کریں گے۔

Comments are closed.