العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اور نیب کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کےلیےمقرر

 اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف جبکہ سزا بڑھانے کے لیے نیب کی درخواست سماعت 18 دسمبر کو کرے گا۔ نواز شریف کی مرکزی اپیل سے پہلے عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ جج ویڈیو کیس کا العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے پرپر کوئی اثر پڑا یا نہیں۔

عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نوازشریف کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ نوازشریف نے جج ارشد ملک ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت پانچ افراد کو گواہ بنانے اور انہیں دی گئی سزا ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نواز شریف کی مرکزی اپیل سے پہلے عدالت ا س بات کا فیصلہ کرے گی کہ جج ویڈیو کیس کا العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے پرپر کوئی اثرپڑا یا نہیں۔اس کیس کے مرکزی کردارناصربٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف سات سال قید اورڈھائی کروڑڈالرزجرمانےکی سزا سنائی تھی۔

Comments are closed.