اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کو مزید وقت دینے کا وقت گزر چکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومتی عہدیدار ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں کیونکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا وقت گزر چکا ہے۔
بی این پی (مینگل) کے سربراہ نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی تو ہمارے نکات پر کیوں نہیں؟ حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی۔
سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پارٹی کی 4 خواتین کی گرفتاری کے معاملے پر بی این پی نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی تھی۔
Comments are closed.