راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے بھارتی آرمی چیف بپن روات کے اشتعال انگیز بیان پرسخت ردعمل سامنے آیا ہے، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل تیار ہیں کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے،ایل او سی پرکشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.