کسی قسم کی بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن یا کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندوتوا اورفسطائی نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ ہندو راشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اور محاصرہ اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے، ہم عالمی برادری کوبھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے داخلی بھارت  میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

Comments are closed.