راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسئلہ کشمیر پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ) مظفر آباد کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی حفاظت پر مامور فوجی افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے تحفظ کیلئے بھرپورانداز میں تیار اور کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
COAS visited LOC, CMH Mzd. “Our quest for peace must never be misconstrued as weakness. There will never be a compromise on Kashmir whatever the cost. We are capable & fully prepared to thwart any misadventure/aggression for defence of our motherland”, COAS. pic.twitter.com/R0vUCzYD0q
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2019
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.