اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اپنے پہلے دورہ پاکستان پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں پر پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان سے ملاقات طے ہے۔
سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اعلیٰ سطح کے دورے پاکستان اور سعودی کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسیع کریں گے۔
Comments are closed.