اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں نظرثانی میں بطور وکیل پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نظرثانی کیس میں بھی وہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی وکالت کریں گے، مگر اس مرتبہ وہ وفاقی وزارت قانون کے قلمدان سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔
فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی ہے، وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے سے متعلق ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جو انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے بطور وکیل پیش ہونے کے لئے وفاقی وزیر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں وہ دوبارہ عہدے کا حلف اٹھا کر وفاقی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔
Comments are closed.