اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ اور مزید بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کے ہنگامی دورے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف کو بھی متعلقہ عسکری حکام سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
I have asked FM Qureshi to visit Iran, KSA & USA to meet with respective foreign ministers, Secretary of State; & COAS Gen Bajwa to contact relevant military leaders to convey a clear message: Pakistan is ready to play it's role for peace but it can never again be part of any war
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
وزیراعظم نے لکھا کہ انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر مبں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں۔
Comments are closed.