نوازشریف کی لندن کے ریسٹورنٹ میں ناشتے کی تصویر وائرل، فواد چوہدری کا طنز

لاہور: علاج کے لئے برطانیہ میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں ناشتے کی میز پر تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوج فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کھاؤ پیو بیماری کے تمام مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

 سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اس تصویر میں اپنے صاحبزادے حسن نواز، بھائی شہباز شریف، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ساتھ لندن کے ایک ریستوران میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کیلئے باہر گئے تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کی ریسٹورنٹ میں لی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے معاملے کا نوٹس لے لبا ہے، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے علاج سے متعلق فصیلات طلب کی ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی تصویر وائرل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت جو کہ نواز شریف کے علاج اور ضمانت کے معاملے میں براہ راست فریق ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضمانت کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست بھی دی ہوئی ہے جس پر ابھی پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہے۔

Comments are closed.