الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مزید 10 روز کی مہلت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کے لئے حکومت کو مزید 10 روز کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمان کی توقیر کی جائے۔ پارلیمنٹ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے دو ارکان تعیناتی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر نے  عدالت کو بتایا کہ دو ممبران الیکشن کمیشن پر تقربیا اتفاق ہو چکا،چیف الیکشن کمشنر کا نام واپس لے لیا گیا اب حکومت اپوزیشن نئے نام دیں گی، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آرمی چیف توسیع کی طرح یہ معاملہ بھی اتفاق سے حل ہو جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پارلے منت کی بے توقیری نہیں ہوئی پارلے منٹ کا تقدس ور آئین کی سربلندی ضروری ہے، ارکان پارلیمنٹ جن لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں ان کو آپ سے بہت توقعات ہیں،عدالت معاملہ آنے سے پارلیمنٹرینز کو منتخب کرنے والے عوام کی بے توقیری ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ محسن شاہ نواز رانجھا سمیت لیگی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا ہےاسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پر حکومت کو مزید دس روز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.