اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں غیرذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر وضاحت طلب کر لی۔جب کہ ٹاک شوز میں ان کی شرکت پر آئندہ دو ہفتوں کے لئے پابندی بھی عائد کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر وضاحت مانگی ہےجب کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 16, 2020
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ایک نجی چینل کے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ میز پر رکھ کر شرکت کی تھی اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو بیانات کے برعکس آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
شعبدہ بازیوں میں مشہور #FaisalVawda نے جس طرح پاکستان کی پارلیمان، سیاستدان، آئین، قانون اور پاک فوج کے ادارے کا مذاق اڑایا اس کی نظیر نہیں ملتی۔#FaislaAapKa
Aaj News pic.twitter.com/D28kEAlJAn— Asma Shirazi (@asmashirazi) January 15, 2020
Comments are closed.