پاکستان میں کورونا کے وار نہ کم نہ ہو سکے، قاتل وباء نے ایک دن میں مزید 85 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا جب کہ ساڑھے چار ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار446 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 553 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 244 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد4 لاکھ 25 ہزار570 ہو چکی ہے،پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 85 ہزار 258 افراد وباء سے متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا 1 لاکھ 58 ہزار 964، اسلام آباد میں 97 ہزار542، بلوچستان میں 32 ہزار14، آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 294 جبکہ گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک دن میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار320 تک پہنچ گئی، پنجاب میں11 ہزار 666 اور سندھ میں 6 ہزار 742 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 859 اور اسلام آباد میں 856 اموات ہوئیں، بلوچستان 338 اور گلگت بلتستان 171 اموات ہوئیں، آزادکشمیر میں کورونا سےاموات کی تعداد688ہوگئی۔
Comments are closed.