ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سوئٹزرلینڈ کا شیڈول تیار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سائیڈ لائن پر مختلف مماالک، عالمی اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

سماجی و بین الاقوامی امورسميت معاشرتی اور اقتصادی بحث کے بڑے پلیٹ فارم ‘ورلڈ اکنامک فورم’ میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک سوئٹزر لینڈ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے اس اہم دورے کی تیاریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ اوروزیراعظم آفس کے اعلیٰ حکام نے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہونے والے اس اہم اجلاس پاکستانی معیشت اور اس میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات سے عالمی فورم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی مختلف ممالک کےسربراہان، بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں کے عہدیداروں سے سائیڈ لائنز ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کے باعث آئندہ ہفتے کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔

Comments are closed.