فواد چوہدری کے الزامات مسترد، بزدارحکومت نےترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں

لاہور: پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے  مختلف منصوبوں کے لئے فراہم کیے گئے ترقیاتی فنڈزکی تفصیلات جاری کردیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020 تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کیے جاچکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعدادوشماردرست نہیں۔

پنجاب حکومت  کے مطابق مجموعی طورپر350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے 42 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈز جاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کا الزام لگایا تھا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی ارسال کیا پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

Comments are closed.