بے بنیاد میڈیا پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر اب حکومت کارروائی کرے گی، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کےخلاف میڈیا پر منصوبہ بندی سے مہم چلائی جاتی ہے، جھوٹی خبروں کے خلاف اب کاروائی کی جائے گی، جعلی خبروں کی روک تھام کے حوالے سے شہباز گل اور ارسلان جاوید کو ٹاسک سونپا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور ڈیجیٹل میڈیا کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔جس میں ملک کو درپیش چیلنجز،مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوان طبقے کے لئے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں۔ کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حدتک لڑائی جاری رکھوں گا۔ ڈیجیٹل میڈیا کی تیز ترافزائش کے باعث معلومات کا پھیلاؤ سرحدوں کا پابند نہیں رہا، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ ریاست بننے میں بھی وقت لگا، حکومت کےخلاف میڈیا پر منصوبہ بندی سے مہم چلائی جاتی ہے، حکومت جھوٹی خبروں کے خلاف اب کاروائی کرے گی، جعلی خبروں سے متعلق شہباز گل اور ارسلان جاوید کو ٹاسک سونپا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ فاشسٹ مودی سرکار ہندو راشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔بھارت کا معاملہ سنجیدہ ہے، بھارت اس وقت بڑا چیلنج ہے،

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پرانتہا پسندی غالب ہے، اندرونی انتشار کی صورتحال سے بچنے کےلیے بھارت پاکستان کےخلاف شرانگیزی کرسکتا ہے۔ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کےلیے تیاری بھرپورہے۔

Comments are closed.