مودی کا فاشسٹ نظریہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مودی کے جمہوریت دشمن اور فسطائی نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے معروف جریدے دی اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ‘عدم برداشت والا بھارت’ کی سرخی سے مضمون شائع ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمان اور مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ کشمیری مودی کی فاشسٹ پالیسیوں کی وجہ سے مظالم کا شکار ہیں۔

Comments are closed.