اسلام آباد: حکومت نے آٹا،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ وزیراعظم نےکہا ہے کہ اگرغریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کا حق نہیں۔عوامی ریلیف کے لئےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مہنگائی کی صورت حال پر غور کیاگیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کوریلیف دینے کے لیے کچھ بھی کرنا پڑا،کروں گا عام آدمی کے کچن میں اشیاء ضروریہ ہر حال میں پہنچنی چاہییں، قوت خرید نہ رکھنے والوں کو حکومت احساس پروگرام کے تحت راشن دے گی۔ اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نےمشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگرغریب آدمی کو سہولت دیں۔ ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے صورت حال کو مزید خراب کیا۔
یئرمین یوٹیلٹی اسٹورزنے اجلاس کو بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل میں800 فیصدتک اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور کے چیئرمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آٹا بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا۔
Comments are closed.