لیونل میسی اور لوئس ہیملٹن مشترکہ طور پر اسپورٹس مین آف دی ائیر قرار

مانیٹرنگ ڈیسک

جرمنی کے شہربرلن میں سالانہ لاریس اسپورٹس ایوارڈ 2020 کی تقریب کاانعقاد ہوا جس میں ارجنٹینیا کےمعروف اسٹار اور اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے کھلاڑی لیونل میسی اور برطانیہ کے معروف کار ریسر  لوئس ہملٹن کو اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا
لوئس ہملٹن موجودہ فارمولا ون چیمپئن ہیں اور  وہ  یہ اعزاز  6 بار  حاصل کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے
لیونل میسی کی قیادت میں گذشتہ سال بارسلونا نے  اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں 10 ویں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ بارسلونا کلب کل 26 مرتبہ یہ  ٹائٹل اپنے نام کرچکاہےامریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے گذشتہ سال جرمنی میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 5 گولڈ میڈل حاصل کیے تھے جس کی بنیاد پر انہیں اسپورٹس ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا

Comments are closed.