اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس تاریخی دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تاریخی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا اور انہیں دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے دورے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں کئی تقاریب میں شرکت کی، انہوں نے جہاں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب اور اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سےملاقاتیں کیں، وہیں لاہور کے شاہی قلعے کی سیرکے علاوہ کرتارپور کوریڈور کا بھی دورہ کیا۔

پاکستان سے روانگی کے وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نےکہا کہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جارہاہوں، لاہور کی ثقافت اور تاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا، اپنے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں،سوچ بڑی رکھیں اوربہتردنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔

Comments are closed.