بھارتی کوششیں ناکام: پاکستان کے ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ ہونے کے خدشات ختم

اسلام آباد: پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت بڑھنے لگی ہے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات قوی اور بلیک لسٹ میں شامل کروانے کے بھارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف ممالک پاکستانی مالیاتی اداروں، نیکٹا کے اقدامات سے خوش نظر آ رہے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنے لگی ہے، بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں، سپر پاورز سمیت 12 سے زائد ممالک نے پاکستان کی کارکردگی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے حمایت کردی۔

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہو گئے ہیں پاکستان کو ترکی، چین ،ملائیشیا،سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا، امریکا ،فرانس، جاپان،سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت مل گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ دو سال میں ختم ہوتی ہے ،گرے لسٹ سے نکلنے کےلیے پاکستان کے لیے فی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، پاکستان کو 27 اہداف پر اکتوبر2020 تک عمل درآمد کرنا ہے،27 میں سے 14 اہداف پرپاکستان نے واضح پیشرفت کی،پاکستان نے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مناسب قانونی سازی کی۔

Comments are closed.