حکومتی ٹھیکہ پورا ہوگیا،عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے،بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا ہے، چھ ماہ میں چلی جائے گی، عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو استعمال کرتی ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہ وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت چھ ماہ میں چلی جائے گی کیونکہ اس کا ٹھیکہ پورا ہوچکا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی کےبعداب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، پنجاب کےعوام کو جب ضرورت پڑی، ان کے لیڈر غائب ہوگئے، مہنگائی کم نہیں بلکہ ابھی شروع ہوئی ہے،گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے،پرویزمشرف دورکے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکےہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں اور حکمرانوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، لیکن بینظیربھٹو نے17ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننےنہیں دیا۔ حکومت میں آئے تو پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے، پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی،وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے مقابلہ کرا لیں، سید مراد علی شاہ شہباز شریف سے بھی بہترہیں۔

Comments are closed.