اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑیوں کی جعلی بنک اکاونٹس سے ادائیگی پر نیا ریفرنس دائر دائر کردیا، نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کو ملزم نامزد کردیا گیا۔
جعلی بینک اکاونٹس ریفرنس کے ضمنی کیس توشہ خانہ سے گاڑیوں کی خریداری پر ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے پر ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت دائر کر دیا گیا ہے، نیب کی جانب سے ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف علی زرداری اور مجید فیملی کے ارکان کو ملزمان نامزد کیا ہے۔
نیب کے مطابق آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے غیرقانونی طورپرگاڑیاں حاصل کیں آصف علی زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انورمجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے کی۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور متحدہ عرب امارات سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں۔جنہیں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے ذاتی استعمال میں رکھ لیں نیب کے مطابق نواز شریف 2008 میں کسی عہدے پر نہیں تھے لیکن انہیں بغیر کوئی درخواست دیئے یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے گاڑی دی۔
اور ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی بینک اکاونٹ سے کی نوازشریف نے جان بوجھ کر یوسف رضا گیلانی سے غیرقانونی فوائد حاصل کرلیے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو چار سات اور12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئےٹرائل کرکے سخت سزا سنائی جائے۔
نیب نے عبدالغنی مجید کا کراچی کینٹ میں 5 ہزار 145 مربع گزکا پلاٹ منجمد کرانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا جبکہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی میں ذاتی گھر بھی منجمد کرنے کی منظوری دے دی جس میں نیب کا موقف ہے کہ سابق صدر نے کرپشن کے پیسوں سے گھر خریدا۔
Comments are closed.