اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیربیان دے دیتا ہے جسے سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اپوزیشن کچھ نہ بھی کرے تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے جسے حکومت کے لئے سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے بھی وزیر ہیں جودفترسے زیادہ اسلام آباد کی کوہسارمارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔صبح اٹھ کرموبائل دیکھو تو پتہ چل جاتا ہے کہ آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ارکان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے جھوٹی خبروں سے متعلق کھل کر بات کے علاوہ وزیروں سے شکوہ بھی کرتے نظر آئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ نہ کرے تواپنا کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ اسے سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے بھی وزیر ہیں جودفتر سے زیادہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مثبت تنقید بالکل ہونی چاہیے لیکن حکومت پر اٹیک کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ خبرسچی ہے یا جھوٹی۔ اکثراپنے لوگ میڈیا کی جھوٹی خبروں کے پروپیگنڈے میں آجاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  نےمزید  کہا کہ وہ ہروقت بحرانوں کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار رہتے ہیں۔ صبح اٹھ کر موبائل دیکھتے ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ لیکن حکومت گھبرانے والی نہیں، چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

آٹے اور چینی بحران پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آٹا و چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔جو بھی اس میں قصور وار نکلا اسے نہیں چھوڑیں گے چاہے کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو، انہوں نے کہا کہ مایوسی کفر ہے، امید ہے اچھا وقت جلد آئے گا۔

Comments are closed.