امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان

اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے،امریکی وزیر دفاع اپنے دورہ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر روان ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دورہ پاکستان میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے دورے سے متعلق حتمی شیڈیولنگ جاری ہے،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک ایسپر کے دورہ پاکستان کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں ملاقاتوں کا فالو اپ ہے۔مارک ایسپر کی ملاقاتوں کے دوران پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اورجامع بات چیت ہوگی،اس سے پہلے امریکی کامرس سیکریٹی ولبر راس بھی گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

Comments are closed.