اسلام آباد: کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کی اقامہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے دی گئی 72 گھنٹوں کی مہلت مکمل ہونے کے بعد دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری مذید مہلت مانگ لی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا سعودی عرب کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹکٹ کے حصول کیلئے اقامہ ہولڈرز کی قطاریں لگ گئی تھیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 72 گھنٹوں کی مہلت میں دونوں ممالک کے درمیان 142 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اس دوران 71 پروازیں پاکستان سے سعودی عرب اور اتنی ہی سعودی عرب سے پاکستان آئیں۔ پاکستان سے سعودی عرب 18 ہزار 843 مسافروں کو پہنچایا گیا، جبکہ سعودی عرب سے پاکستان 21 ہزار137 مسافروں کو لایا گیا، ایوی ایشن حکام کہتے ہیں دونوں ممالک سے مزید مسافر اپنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔
دونوں ممالک کی قومی، نجی ایئرلائنز اور ایوی ایشن حکام نے18 مارچ تک مزید مہلت کی درخواست کر دی۔ پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرکی واپسی میں مشکلات ٹکٹ کے حصول کیلئے کی قطاریں لگا لیں۔
قومی ائیرلائن نے سعودی عرب کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی حکام سے مہلت میں 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کردی، پی آئی اے مسافروں کیلئے 10 خصوصی اور18معمول کی پروازوں آپریٹ کرے گا۔
Comments are closed.