راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے کورونا وائرس سے نبرد آزما بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں ہم سب کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لئے روانہ کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ضروری طبی سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھیجا گیا، بھجوائے گئے سامان میں پرسنل پروٹیکٹو آلات اور طبی ساز و سامان شامل ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جدید طبی سیولیات کے حامل ترقی یافتہ ممالک اور حکومتیں بھی مشکلات کا سامنا کررہی ہیں، حکومت پاکستان بھی ضروری وسائل اور آلات کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
“…Most advanced nations / govts are finding it extremely difficult to fight this pandemic. Pakistan Govt is striving hard to acquire & supply the required resources. In this hour of distress we must remain patient and steadfast.” COAS (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 7, 2020
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اسٹاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔ موجودہ مشکل حالات میں ہم سب کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی دکھانے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.