راولپنڈی/ مظفر آباد: عالمی وباء کے دوران بھی متعصب بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔
مودی سرکار کی جانب سے امن پر ایک بار پھر وار کرتے ہوئے سرحدی جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے چری کوٹ اور شکرگڑھ سیکٹرز کی شہری آبادی پر مارٹر گولے برسائے۔
Indian Army troops resorted to unprovoked ceasefire violation late last night along LOC and Working Boundary in Chirikot and Shakargarh Sectors deliberately targeting civilian population.
Due to indiscriminate fire of mortars in Chirikot Sector along LOC … (1/2)— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے گائوں سیریاں کا 35 سالہ شہری اور نانگل گائوں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے دشمن کی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھاری توپ خانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
Comments are closed.