راولپنڈی: امن دشمنوں کا ایک اور وار ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملہ کرنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار جام شہادت نوش کرگیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر پر واقع چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے موثر انداز میں جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کیا ایک حوالدار مادر وطن پر قربان جب کہ تین جوان زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 43 سالہ حوالدار اکبر حسین شہید کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا۔ شہید حوالدار نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔
Comments are closed.