اسلام آباد: چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، ایف آئی اے کا تحقیقاتی آفیسر ہی شوگرملز مالکان کا مخبر نکلا، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو معلومات فراہم کرنے کے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی شوگر ملز سے متعلق غلط معلومات دے کر انکوائری کمیشن کو گمراہ کرتا رہا۔ سجاد باجوہ نے انکوائری کمیشن کی معلومات بھی خسرو بختیار کو فراہم کیں۔
کمیشن میں شامل دیگرافسران اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کی معلومات میں واضح فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی۔ انکوائرئ میں الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹرسجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا۔
چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں بڑی سازش ناکام بنانے کے بعد کمیشن میں شامل دیگر افسران کی مانٹرکنگ سخت کر دی گئی ہے، جب کہ ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بھی معاملے سے آگاہ کردیا گیا۔
Comments are closed.