اسلام آباد: معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے، ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان یں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لکھا ہے کہ وزیراعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ آج ہوا تھا اور خوشی ہے کہ اس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔
Prime Minister Imran Khan was tested today for SARS-CoV-2 (the virus strain that causes coronavirus disease 2019 [COVID-19]. The test used was a polymerase chain reaction (PCR). I am happy to report that his test is NEGATIVE. <289>
— Zafar Mirza (@zfrmrza) April 22, 2020
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیراعظم کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل وزیراعظم کے ذاتی معالج نے عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیبارٹری بھجوائے جانے ی تصدیق کی تھی
واضح رہے کہ ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان سے فیصل ایدھی نے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی اور کورونا فنڈ کے لیے ایک کروڑ ڈالر عطیہ کیا تھا۔
Comments are closed.