اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی 45 پروازیں کے ذریعے ساڑھے 9 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آئیں گے۔
کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے آئندہ ہفتے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی مجموعی طور پر 29 پروازیں آپریٹ ہوں گی جن کے ذریعے 5 ہزار 730 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔
قطر ایئر لائن کی 7 پروازیں کے ذریعے 1 ہزار 750 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوگی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایئر لائن کی 8 پروازیں کے ذریعے 2 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے جب کہ پی آئی اے کی 19 پروازیں بھی یو اے ای سے ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے آپریٹ ہونگی۔
شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 19 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 600 سے زائد پاکستانی وطن واپس آئیں گے۔ پی آئی اے کی سعودی عرب، بحرین اور اومان کیلئے 2، 2 پروازیں آپریٹ ہونگی جبکہ برطانیہ، ترکی،سوڈان اور کینیا کے لیے ایک ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔
پاکستانیوں کیلئے چلائی گئی 12 پروازیں کراچی ایئرپورٹ 9،9 پروازیں فیصل آباد اور لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرینگی۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی 6 خصوصی فلائٹس اسلام آباد، 5 ملتان اور 4 پشاور ایئرپورٹ اتریں گی۔
Comments are closed.