اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی آگے نہ بڑھ سکی،پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کےخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹروسیم جاوید اورتفتیشی افسرقاسم خان عدالت پیش ہوئے جبکہ سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورپیش نہیں ہوئے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کرتےہوئے کہا کہ کورونا کی باعث کوئی کارووائی آگے نہیں بڑھ رہی، عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت بغیرکارروائی 10جون تک ملتوی کردی۔
سابق صدرآصف زرداری پرپارک لین کیس میں فرد جرم بھی موخرکردی گئی۔پنک ریذیڈنسی، نہرخیام غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10جون تک ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed.