نیب قانون میں بڑی تبدیلیاں، چئیرمین نیب کے اختیارات کمیشن کو منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب)  قانون میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چئیرمین نیب کے اختیارات کمیشن کو منتقل کر دی جائیں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں بڑی تبدیلیوں کے لئے آرڈیننس تیار کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب روپے سے زیادہ کرپشن پر تحقیقات اور فیصلہ سازی کا اختیار چیئرمین نیب کی بجائے کمیشن کے پاس ہوگا۔

وزارت قانون ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) ایک ارب روپے سے کم کرپشن کے کیسز پر ہاتھ نہیں ڈال سکے گا، صرف میگا کرپشن کے کیسز ہی دائرہ کار میں آئیں گے، ضمانت کے معاملات کی سماعت کیلئے نیب عدالتوں کو اختیارات دئیے جائیں گے۔

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب قانون کے تحت فیصلہ سازی اعلیٰ سطح کمیشن کرے گا، چئیرمین نیب کے اختیارات کمیشن کو منتقل کر دئیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق نئے ترمیمی آرڈیننس سے قبل سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

Comments are closed.