اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان کو اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تلقین کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ کورونا وباء کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان نے اسلامی تہذیب اور تاریخ کا مطالبہ کریں، اس حوالے سے وزیراعظم نے نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویز دی۔
A great read for our youth during lockdown days. An excellent brief history of the driving force that made Islamic civilisation the greatest of its time and then the factors behind its decline. pic.twitter.com/XdTSLFmIjj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ فراس الخطیب مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، اس میں مسلمانوں کےعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔
Comments are closed.