اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کے حالیہ الزامات خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں، بھارت کی جارحانہ چالیں علاقائی امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کے حالیہ الزامات خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں، دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بہانے سے متعلق مسلسل خبردار رہے تھے۔ لائن کنٹرول لائن پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔
Indian Occupation is a direct consequence of India's oppression & brutalisation of Kashmiris.The fascist policies of the RSS-BJP combine are fraught with serious risks. The international community must act before India's reckless moves jeopardise peace & security in South Asia.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2020
وزیرعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک مکمل طور پر مقامی ہے اور بھارتی تسلط کیخلاف اہل کشمیر کی مزاحمت کشمیریوں پر بھارتی جبر و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے، راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پرمبنی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برداری بھارتی جارحیت سے پہلے اس کا نوٹس لے اور بے عملی ترک کرے اس سے پہلے کہ بھارت کی کوئی احمقانہ حرکت جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو تباہ کر دے۔
Comments are closed.