اسلام آباد: امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی اہم دورے پر کل پاکستان آمد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کل پاکستان آئیں گے ، ان کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈولنگ کی جا رہی ہے۔ اس اہم دورے کے دوران ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے میں اب تک کی پیش رفت سے پاکستانی سول و عسکری قیادت کو آگاہ کریں گے، اس کے علاوہ پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Comments are closed.