کوئٹہ: مادر وطن کے تحفظ کے لئے قوم کے مزید 6 بیٹوں نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا، بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔
1 offr, 5 soldiers embraced shahadat as FC South #Balochistan vehicle was targeted with remote controlled IED while returning from patrolling in Buleda, 14 kms from Pak-Iran Border, to check possible routes used by terrorists in mountainous terrain of Mekran. #OurMartyrsOurHeroes pic.twitter.com/mES0jMWRxq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 8, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔
شہداء میں میجرندیم عباس بھٹی کا تعلق حافظ آبادسے ہے، سپاہی ندیم کا تعلق تونسہ شریف سے اور سپاہی ساجدکا تعلق مردان سے ہے۔ شہید لانس نائیک تیمور کا تعلق بھی تونسہ شریف سے جب کہ لانس نائیک خضرحیات کا اٹک سے اور نائیک جمشید کاتعلق کا میانوالی سے ہے۔
Comments are closed.