اسلام آباد/ راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پی آئی اے کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت اور حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
Shocked & saddened by the PIA crash. Am in touch with PIA CEO Arshad Malik, who has left for Karachi & with the rescue & relief teams on ground as this is the priority right now. Immediate inquiry will be instituted. Prayers & condolences go to families of the deceased.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 22, 2020
دریں اثناء سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ پی آئی اے طیارے حادثہ کا سن کر افسوس ہوا، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کے ساتھ رابطے میں ہوں، وہ کراچی روانہ ہو چکے ہیں جہاں پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔
#COAS condoles loss of precious lives in tragic PIA plane crash. Shares grief of bereaved families in this difficult time. COAS directed provision of full assistance to civil administration in rescue/ relief effort.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 22, 2020
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.