پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کیلئے بات چیت کا دوبارہ آغاز

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے درمیان قرض پروگرام کے لئے بات چیت کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے مثبت نتائج کی پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے درمیان دوسرے معاشی جائزے پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، کورونا کی وبا کے باعث گذشتہ ماہ تیسری قسط پر مذاکرات کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے تیکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے جس کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ جس میں سے آئی ایم ایف پاکستان کو دو اقساط فراہم کرچکا ہے۔

اس کے علاہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے بھی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا فنڈ فراہم کیا ہے۔

Comments are closed.